ماسکو (نیوز ڈیسک)روس نے برطانیہ میں روسی انٹیلی جنس افسر اور ان کی بیٹی کو زہر دینے کے واقعے کے بعد پیدا ہونے والے تناؤ کے باعث 23 برطانوی سفارت کاروں کو بھی ملک سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔یہ روسی اقدام برطانیہ کی جانب سے 23 روسی سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے کے اعلان پر ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ماسکو میں برطانوی سفارتخانے کے 23 سفارتی عملے کے ارکان کو ’ناقابل قبول افراد قرار دیا جائے گا اور انھیں ایک ہفتے کے اندر ملک سے نکال دیا جائے گا۔‘