سینٹ پیٹرز برگ میں ہونے والے میلے میں دنیا بھر سے تیس ممالک حصہ لے رہے ہیں
ماسکو روس میں گول مٹول اور نایاب نسل کے پالتو جانوروں کا بین الاقوامی میلہ سج گیا، تفصیلات کے مطابق روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں سجے پالتو جانوروں کے بین الاقوامی میلے میں تیس ممالک سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد اپنے پالتو جانوروں کے ہمراہ بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔
اس موقع پر مقامی شہری کے پالتو کتے نے میلے میں مختلف کرتب دکھا کر سب کو حیران کردیا ۔ خیال رہے کہ روس میں منعقد ہونیوالے اس بین الاقوامی میلے سے کمائی گئی آمدنی کو جانوروں کی فلاح اور علاج معالجے پر خرچ کیا جاتا ہے۔