ایروفلوٹ کا یہ طیارہ ماسکو سے بینکاک جا رہا تھا کہ اچانک خراب موسم میں پھنس گیا۔
ماسکو: روسی ایئر لائن ایروفلوٹ کا ایک طیارہ خراب موسم میں پھنس جانے کی وجہ سے اس میں سوار 27 مسافر زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایروفلوٹ کی یہ پرواز ماسکو سے بینکاک جا رہی تھی۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں چوبیس روس کے شہری ہیں۔ بعض زخمیوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق پندرہ زخمیوں کو معمول چوٹیں آئیں جنہیں طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ روسی فضائی کمپنی ایروفلوٹ کے مطابق لینڈنگ سے آدھ گھنٹہ پہلے طیارہ ہوا کے کم دباؤ میں پھنس گیا تھا۔ تمام راستہ موسم صاف تھا، اس لئے غیر متوقع طور پر ہونے والی اس تبدیلی کے بارے میں مسافروں کو آگاہ نہیں کیا جا سکا۔