بحیرہ اسود میں گرنےوالے روسی طیارے کا بلیک باکس نکال لیا گیا،روسی طیارہ اتوار کو بحر اسود میں گرنے سے مسافر اور عملے کے
ارکان سمیت 92 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔
روسی وزارت دفاع نے بحر اسود میں گرنے والے روسی طیارے کا بلیک باکس نکالنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ باکس ساحل سے ایک میل دور17میٹر گہرے سمندر میں موجود تھا ۔وزرارت دفاع نے مزید کہا کہ سمندر سے نکالے گئے بلیک باکس سے طیارے حادثے کی وجوہات معلوم ہوسکیں گی ۔