دوحہ………روس اور سعودی عرب نے تیل کی پیداوار کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔
قطر کے دار الحکومت دوحہ میں ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب ، قطر ، وینزویلا اور روس کے وزرائے تیل نے فیصلہ کیا کہ تیل کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے پیداوار کو جنوری کی سطح پر روکا جائے۔
سعودی عرب کے وزیر تیل علی النعیمی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انکا ملک تیل کی قیمتوں میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں چاہتا لیکن قیمتیں مانگ کے مطابق اور مستحکم ہونی چاہئیں ۔