ماسکو……روس میں موسم بہار کی برف باری نے زندگی کا نظام درہم برہم کردیا۔ ماسکو میں درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
حکام کے مطابق دارالحکومت ماسکو میں موسم بہار سے قبل یہ پچاس سال کے دوران شدید ترین برف باری ہوئی۔ بعض علاقوں بیس سینٹی میٹر برف پڑی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور سیکڑوں ٹریفک کے حادثات پیش آئے۔خراب موسم کے باعث دو سے زائد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں۔ حکام کے مطابق 1966ءکے بعد ماسکو میں یہ شدید ترین برف باری ہے۔