روس میں برف سے بنی انوکھی لائبریری نے شہریوں کی توجہ سمیٹ لی۔ خوابوں اور خواہشوں کی اس برفیلی لائبریری کو دیکھنے کے لیے سیاحوں کا تانتا بندھ گیا۔
سائبیریا: (ویب ڈیسک) سائبیریا میں بیکال جھیل کے کنارے ایک منفرد مگر شاندار برفیلی لائبریری بنائی گئی ہے جہاں برف کے بڑے بلاکس پر ایک ہزار لوگوں کے خواب اور اُمیدیں کندہ ہیں۔ آٹھ مربع میٹر رقبے پر بنی یہ انوکھی لائبریری ان دنوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق لائبریری کے قیام کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ بیکال دنیا کی گہری ترین جھیل ہے اور اس کا شمار یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں ہوتا ہے۔ تاہم برفیلی لائبریری یہاں زیادہ دنوں تک قائم نہیں رہ سکے گی۔
سورج کی تمازت بڑھتے ہی شہریوں کے خواب چشموں کی صورت بہہ جائیں گے۔