counter easy hit

افغانستان کے بعد شام میں بھی امن و امان کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کے قریب، اقوام متحدہ کی شامی حکومت اورمتحارب گروپوں کے درمیان بڑی پیشرفت کے بعد روس اورامریکہ سے کردار ادا کرنے کی اپیل

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) اقوام متحدہ نے شامی حکومت اور متحارب گروپوں کے درمیان نئے ملکی آئین پر مذاکرات بحال کرنے پر آمادگی ظاہر کرنے کے بعد روس اورامریکا سے کردار ادا کرنے کی درخواست کردی ہے۔ یہ بات آج اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب گائیر پیڈرسن نے پریس کانفرنس میں بتائی ہے۔ ان کے مطابق کورونا وبا کے باعث پیدا شدہ صورت حال بہتر ہوتے ہی فریقین مذاکرات کے لیے جنیوا آئیں گے۔ قبل ازیں پیڈرسن نے امریکا اور روس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ نو برس سے شام میں جاری خانہ جنگی ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ عالمی ادارے کے خصوصی مندوب برائے شام نے سکیورٹی کونسل کو یہ بھی بتایا تھا کہ اب تک شام میں سیز فائر قائم کرنے میں روس، ایران اور ترکی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ روس اور ایران شامی صدر بشار الاسد کے حامی ہیں جب کہ ترکی اور امریکا شامی باغیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website