روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف اپنے شمالی کوریائی ہم منصب سے ملاقات کیلئے پیانگ یانگ پہنچ گئے۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پربات کئے جانے کا امکان ہے۔
روسی وزیر خارجہ اپنے شمالی کوریائی ہم منصب کی دعوت پر شمالی کوریا پہنچے ہیں، دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات پیانگ یانگ میں اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی۔
روسی وزارت خارجہ نے بیان دیا تھا کہ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پربات چیت ہوسکتی ہے۔
سرگئی لاروف نے گزشتہ روز اپنے امریکی ہم منصب سے بھی فون پر بات کی تھی۔