روسی فوج کا طیارہ بحراسود کے قریب گر کر تباہ ہوگیا،طیارےمیں روس کا فوجی بینڈ الیگزینڈروف اور صحافیوں سمیت 91 افراد سوار تھے ، شام میں سال نو کی تقریبات کےلیے لتاکیہ میں روسی فوجی اڈے جارہے تھے ۔
روسی حکام کے مطابق سوچی سے اڑان کے 20منٹ بعد ریڈار سے غائب ہونے والےطیارے کا ملبہ سوچی کے ساحل سے ڈیڑھ کلو میٹر دور مل گیاہے۔روسی میڈیاکے مطابق طیارےمیں81 مسافر اورعملے کے10 ارکان سوار تھے، جن میں مشہور فوجی بینڈ الیگزینڈروف اور صحافی شامل تھے ،جو نئے سال کی تقریب میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔