صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاناما پیپرز میں لگے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مغربی سازش قرار دیدیا۔
ماسکو: (یس اُردو) سینٹ پیٹرز میں میڈیا فورم سے خطاب میں صدر ولادیمیر پیوٹن نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے کہ پاناما کی لا فرم کی جانب سے افشا ہونے والی دستاویزات میں اُن کے قریبی ساتھیوں کے بدعنوانی میں ملوث ہونے کا ثبوت موجود ہے۔ اُنھوں نے کہا ہے کہ نام نہاد پاناما پیپرز مغربی پروپیگنڈہ کا ایک حصہ ہے۔ جس کا مقصد روس کو دھچکا پہنچانا اور اُن کے ملک کو نیچا دکھانا ہے تاکہ دنیا کی نظروں میں حکام اور سرکاری انتظامیہ کے ادارے بے وقعت ہوجائیں۔