counter easy hit

روسی وزیر اعظم میخائیل میشوسٹن کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب

اسلام آباد(یس اردو نیوز) روسی وزیر اعظم میخائیل میشوسٹن کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہوگئے ہیں ۔ سرکاری میڈیا کے مطابق صدر ولادیمیر پوٹن نے وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔ دوسری جانب روس میں کووڈ انیس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد تین لاکھ کے قریب ہو گئی ہے۔ آج منگل کے روز مزید نو ہزار افراد اس مرض سے متاثر ہوئے ہیں۔ یوں امریکا کے بعد روس کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا ہے۔ تاہم روس میں کووڈ انیس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد کافی کم ہے۔ اب تک 2,837 روسی شہری اس مرض کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website