فیڈر کونیوکوو نے ہاٹ ایئر بیلون کے ذریعے دنیا کا چکر لگایا ، گیارہ دنوں میں تینتیس ہزار کلومیٹرز کا فاصلہ طے کیا
کینبرا (یس اُردو ) روسی مہم جو نے گیارہ دن میں ہاٹ ایئر بیلون کے ذریعے تنہا دنیا کے گرد چکر لگا کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا ۔ روسی مہم جو فیڈر کونیوکوو نے ہاٹ ایئر بیلون کے ذریعے تنہا دنیا کے گرد چکر لگا کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ 64 سالہ روسی شہری آسٹریلوی شہر ویٹ بیلٹ میں بحفاظت اتر گیا ۔ آسٹریلیا سے اڑان کے بعد انہوں نے تقریباً 33 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ صرف 11 دنوں میں طے کیا ۔ اس سے پہلے 2002 میں سٹیو فوسٹ نے ہاٹ ایئر بیلون کے ذریعے ساڑھے تیرہ دن میں دنیا کے گرد چکر لگایا تھا ۔