راولپنڈی(نمائندہ یس نیوز کانگو وائرس کے متعلق مویشی منڈیوں میں کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیرِ اہتمام کانگو سپرے اورخصوصی اشتہاری مہم
راولپنڈی ڈویژن میں حکومت پنجاب کے عید الاظحیٰ کے پیش ِ نذر کانگو کے حوالے سے خصوصی انتظامات مکمل۔ کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیرِ اہتمام چلنے والی سات مویشی منڈیوں میں کانگو سے بچائو کے لیے بینر زآویزاں ۔ تمام منڈیوں میں کمپنی کا سٹاف ذاتی حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے منڈیوں میں آنے والے تمام جانوروں پر خود سپرے کر رہے ہیں۔ بیوپاریوں اور خریداروںکی اگاہی کے لیے لائوڈ سپیکر پر وقفے وقفے سے اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں۔