اسلام آباد(یس ڈیسک) مسلم لیگ (ضیاء)کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ رینجرزاختیارات صرف کراچی تک محدود نہیں ہونے چاہیں،رینجرز اختیارات کو اندرون سندھ تک توسیع دینا امن و امان کیلئے بے حد ضروری ہے،اگر پنجاب میں بھی ضرورت ہے تو وہاں بھی رینجرز بلائی جائے۔وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے سفارتی ذرائع سے اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملے پر وفاق،سندھ حکومت اور رینجرز سمیت تمام فریقوں کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے چاہیے،رینجرزاختیارات صرف کراچی تک محدود نہیں ہونے چاہیں،رینجرز اختیارات کو اندرون سندھ تک توسیع دینا امن و امان کیلئے بے حد ضروری ہے،اگر پنجاب میں بھی ضرورت ہے تو وہاں بھی رینجرز بلائی جائے۔