حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے الزام لگایا ہے کہ سعودی عرب نے لبنان پر حملے کے لیے اسرائیل سے مدد مانگی ہے، لبنانی حکومت کا سربراہ سعودی عرب میں یرغمال بنایا گیا ہے۔
بیروت: لبنانی ٹی وی پر جاری بیان میں حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ سعد الحریری کے استعفے کے بعد اسرائیل کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ سعد الحریری کو سعودی عرب میں یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی اطلاعات ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے سعودی عرب نے اسرائیل کو کہا ہے کہ وہ لبنان پر حملہ کر دے۔ حسن نصر اللہ نے کہا اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی بحران کا فائدہ اٹھانے کی ہرگز کوشش نہ کی جائے۔