پیرس (نمائندہ خصوصی ) بارسلونا میں ٹیکسی شعبہ میں کام کرنے والے پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے جس اتفاق اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے نمائندہ سعد مختار کوٹریڈ یونین الیکشن میں کامیاب کروایا ہے اس سے یورپ میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔ پیرس کے معروف صحافی میاں امجد چیف ایڈیٹر آزاد دنیا فرانس نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ سپین کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ کوئی پاکستانی ٹریڈ یونین کے میں حصہ لیکر کامیاب ہوا ہے۔ یورپ میں ٹریڈ یونینز کے الیکشن میں کامیابی بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ سعد مختار کی کامیابی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے کہ ہم جہاں جہاں جس جس شعبہ سے وابستہ ہیں اس میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کرِیں اور تمام الیکشنز میں حصہ لیں۔