اسلام آباد (یس ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی جس کے دوران سینیٹ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور پیسے کا عمل دخل روکنے کے امور پر بات کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں آصف زرداری سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے میڈیا کو بتایا کہ ملاقات میں سینیٹ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور ووٹوں کی خریدو فروخت روکنے کے حوالے سے امور پر بات کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس بات پر مفاہمت ہوئی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں سینیٹ انتخابات کے لیے آپس میں رابطے میں رہیں گی تا کہ ہارس ٹریڈنگ کو روکا جاسکے ،اس بات پربھی اتفاق ہوا کہ صوبوں میں مینڈیٹ کے مطابق ہرپارٹی کی سینیٹ میں نمائندگی ہونی چاہیے۔