counter easy hit

سعد رفیق کو عوام سے زیادہ مجرم وزیراعظم کی لوٹ مار بچانے کی فکر ہے، عمران خان

بنی گالہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے لوگوں کی زندگیاں بچانے کے بجائے مجرم وزیراعظم اور ان کے خاندان کی لوٹ مار بچانے کی فکر میں ہے۔

Saad rafique more care to worry about the plunder of the guilty prime minister than people, Imran Khan

Saad rafique more care to worry about the plunder of the guilty prime minister than people, Imran Khan

پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے شیخوپورہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے وزیر کا اپنی وزارت کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، انہیں چرب زبانی اور شریفوں کی غلامی زیادہ بھاتی ہے، کبھی ’’ببر شیروں‘‘ سے قوم کو دھمکاتا ہے اور کبھی ججوں کی تضحیک کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر ریلوے کو لوگوں کی زندگیوں سے زیادہ مجرم وزیر اعظم کی لوٹ مار بچانے کی فکر ہے، حادثے کی ذمہ داری چھوٹے ملازم پر ڈال کر مجرموں کو بچانے کی کوشش قبول نہیں کریں گے، ریلوے کے وزیر کواحساس ذمہ داری ہوتا تو ناکامی تسلیم کرتے ہوئے گھر جانے کو ترجیح دیتے مگرجب وزیر اعظم خود ہٹ دھرمی سے کام لے تو وزیروں کو اخلاقیات کون سکھائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین شیخوپورہ کے قریب آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس سے ٹرین کی بوگیوں میں آگ لگ گئی اور اس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website