صباء فضل صدر تحریک نفاذ اردو پاکستان (شعبہ خواتین کراچی )کی تمام امتِ مسلمہ کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی مبارک باد
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) صباء فضل صدر تحریک نفاذ اردو پاکستان (شعبہ خواتین کراچی ) نے تمام امتِ مسلمہ کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صرف چراغاں کرنے اور لنگر کرنے سے یہ باور نہیں کرایا جاسکتا کہ حضور سے محبت ہے بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات اور سیرت پر بھی عمل کرنا ازحد ضروری ہے اسلام کی روح کو سمجھیے اور حضور کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے پورے پورے دین میں داخل ہوجائیے سنت نبویؐ پر عمل پیرا ہوکر ہی مسلمان پوری دنیا کو فتح کرسکتا ہے اور آخرت سنوار سکتا ہے۔