counter easy hit

سچن ٹنڈولکر گلوکار بن گئے، سونو کے ساتھ گانا ریکارڈ کرا دیا

ممبئی:  سابق بھارتی اسٹار سچن ٹنڈولکر نے کرکٹ میدانوں میں بے مثال کامیابی کے بعد موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

Sachin Tendulkar became a singer, he has recorded a song with Sonu

Sachin Tendulkar became a singer, he has recorded a song with Sonu

ٹنڈولکر نے معروف گلوکار سونونگم کے ساتھ نئی ڈیجیٹل اپلیکیشن کیلیے اپنی آواز میں گیت ریکارڈ کرایا، جس کے ابتدائی بول’’ گیند آئی، بلا گھمایا، مارا چھکا، سچن، سچن، ناچو ناچو سب کرکٹ والی بیٹ پر ‘‘۔ اس کے بعد ماسٹر بلاسٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ساتھ تمام 6 ورلڈ کپ کھیلنے والے کرکٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ موسیقی سے آپ کو اپنے  جذبات کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے، بیٹنگ سے قبل اس کی بدولت خود کو پُرسکون بھی رکھا جاسکتا ہے، میں کئی طرز کی موسیقی سے لطف اندوز ہوتا ہے ، مجھے اسپینش گیت بھی اچھے لگتے ہیں، اگرچہ میں ان کی الفاظ کو مکمل طور پر سمجھ نہیں پاتا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website