counter easy hit

سچن ٹنڈولکر کو راجیہ سبھا میں بولنے نہیں دیا گیا

SACHIN, TENDULKAR, REFUSED, TO, HEAR, BY, MEMBERS, NATIONAL, ASSEMBLY, IN, INDIA

SACHIN, TENDULKAR

کرکٹ کے میدان میں حریف بولرز کو اپنی بیٹنگ سے خاموش کرانے والے بھارتی اسٹار بلے باز راجیہ سبھا میں اپنے ڈیبیو اجلاس میں خاموش کھڑے رہ گئے، اپوزیشن نے انہیں بولنے نہیں دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے کرکٹ اسٹار اور رکن پارلیمنٹ سچن ٹنڈولکر ایوان بالا میں اپنی پہلی تقریرمیں بھارت میں کھیلوں کے مستقبل پر تحریک پیش کرنا چاہتے تھے، جس میں توقع تھی کہ وہ بین الاقوامی مقابلوں میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کے سینٹرل ہیلتھ گارنٹی اسکیم اور کھیلوں کو اسکول نصاب کا حصہ بنانے سمیت دیرینہ حل طلب ایشوز پر بات کرتے۔تاہم اس دوران کانگریسی ارکان نے احتجاج شروع کردیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی معطل ہوگئی، اپوزیشن ارکان سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ پر الزامات لگانے پر وزیراعظم نریندرا مودی سے معافی کا مطالبہ کررہے تھے۔ٹنڈولکر10منٹ تک اپنی نشست پرخاموش کھڑے رہےجبکہ اپوزیشن نعرے لگاتی رہی۔چیئرمین وینکیا نائیڈو نے اپوزیشن ارکان سے درخواست کی کہ ٹنڈولکر کو بات کرنے دی جائے، قوم راجیہ سبھا میں اِس شورشرابے کو دیکھ رہی ہے لیکن کارنگریسی ارکان نے اُن کی بات پر کان نہ دھرے اور شور مچاتے رہے۔

بھارتی لیجنڈ اور بھارت رتن کا اعزاز رکھنے والے ٹنڈولکر کو بات کرنے کا موقع نہ ملا اور چیئرمین کو اجلاس کل تک کے لئے ملتوی کرنا پڑا۔ٹنڈولکر نے نومبر 1989ء میں پاکستان کے خلاف کراچی میں اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 15رنز بنائے تھے لیکن راجیہ سبھا میں اپنے ڈیبیو اجلاس میں وہ بغیر کھاتہ کھولے ہی گھر لوٹ گئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website