بھارت کے مشہور سابق کرکٹرسچن ٹنڈولکر نے کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد اب موسیقی کے میدان میں انٹری دے دی ہے۔
Sachin Tendulkar’s entry into the field of music
گزشتہ دنوں ممبئی میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران ماسٹر بلاسٹر سچن نے بھارت کے معروف طبلہ نواز ذاکر حسین کے ساتھ طبلہ بجاتے ہوئے ایسی شاندار پرفارمنس دی کہ شائقین داد دیے بنا نہ رہ پائے۔اس موقع پر سچن نے ذاکر حسین کے ساتھ جب طبلہ بجاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کے گُر دکھائے تو ہال میں موجود تمام شائقین جھوم اٹھے اور پرفارمنس ختم ہونے کے بعد ’ونس مور‘کا نعرہ لگاتے ہوئے مزید پرفارمنس کی درخواست کرتے نظر آئے۔