راولپنڈی (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کے بارے انتہائی تشویشناک تفصیلات آگئیں، اسپتال منتقل ۔ سابق صدر آصف زرداری کی طبعیت نہ سنبھل سکی ، ایک ماہ سے زائد پمزاسپتال میں زیرعلاج ہیں ، کمر میں تکلیف ، شوگر اور بلڈ پریشر کے بعد دل کی تکلیف کا بھی سامنا ہے۔
پمز اسپتال میں زیرعلاج سابق صدرآصف زرداری کی طبعیت ناساز ہونے لگی۔ کمرمیں تکلیف ، مہروں میں درد ، شوگر کے بعد دل کی تکلیف کے باعث چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا ہے ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو دل کی تکلیف کے باعث چلنے پھرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ سابق صدر کے ہاتھوں میں کپکپاہٹ بھی بڑھ رہی ہے ، سرکاری ڈاکٹروں نے آصف زرداری کو انجیو گرافی کی سفارش کردی،جس کے لیے خاندانی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ، آصف زرداری نے ذاتی معالجین کو رسائی نہ دینے کا شکوہ بھی کیا۔ سابق صدرآصف علی زرداری اسیری کی زندگی گزار رہے ہیں، موج ر صحافی حامد میر نے روزنامہ جنگ میں لکھا کہ “زیادہ پرانی بات نہیں۔ آصف علی زرداری پاکستان کے طاقتور صدر تھے اور پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف اُنہیں بار بار للکارا کرتے تھے۔ شہباز شریف کا وہ مائیک توڑ خطاب مجھے آج بھی یاد ہے جس میں اُنہوں نے لاہور کے بھاٹی چوک میں اپنے سامنے مجمع کو گواہ بنا کر اعلان کیا کہ اوئے آصف زرداری ہم تمہیں اسی چوک میں اُلٹا لٹکائیں گے اور تم سے لوٹی ہوئی دولت واپس لیں گے اور بھاٹی چوک میں ’’گو زرداری گو‘‘ کے نعرے گونجنے لگے۔ یہ وہی زرداری تھا جس نے اٹھارہویں ترمیم کے تحت صدر کے اختیارات پارلیمنٹ کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا تو نواز شریف بہت حیران ہوئے۔