کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی شو بز انڈسٹری کی ناموراداکارہ سعدیہ امام نے شوبزسے کنارہ کشی اختیار کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ما ضی کی کامیاب اداکارہ نے یہ فیصلہ اپنے شوہر کے کہنے پر کیا ہے تاہم سعدیہ امام نے اس اعلان کے بعد یہ مو قف اختیار کیا ہے کہ ازدواجی زندگی
اور بچے میری ترجیح ہیں ۔ سعدیہ امام نے مزید بتا یا کہ شادی کے بعد شوہر نے اجازت دی تھی تو میں نے اداکاری کی، اور اب اگر مستقبل میں خاوند کی اجازت ہو گی تو ہی شوبز میں کام کروںگی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو مٰیں سنئیراداکارہ جویریہ عباسی نے سعدیہ امام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اصل زندگی میں بھی اداکارہ ہی ہیں۔ شو کے دوران جویریہ نے اور بھی کئی سعدیہ امام کے بارے میں متنازع بیانات دیے، جسے سن کر سب حیران رہ گئے۔
ائیرلائن نے خاتون کا زبردستی ایسا ٹیسٹ لے لیا کہ جان کر خواتین بھی فضائی سفر کرنے سے کترائیں گی