counter easy hit

صادق سنجرانی نے سینیٹ کی کرکٹ ٹیم تشکیل دے دی، کپتان کون ہوگا؟

Sadiq Sanjani made Senate cricket team, who will be captain
اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان بالا کی کرکٹ ٹیم تشکیل دے دی. سینیٹ‌ کی کرکٹ ٹیم تشکیل دی دے گئی ہے، سینیٹ کی کرکٹ ٹیم جلد قومی اسمبلی کی کرکٹ ٹیم سے میچ کھیلے گی.سینیٹ ٹیم میں قائد ایوان شبلی فراز، مشاہداللہ خان، مشاہد حسین شامل ہیں. مرزا آفریدی، سجاد طوری، دلاور خان، محمدعلی خان سیف، ولید اقبال،شاہزیب درانی،تاج آفریدی ، ہلال الرحمان بھی سینیٹ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔فیصل جاوید، جاوید عباسی، گیان چند، مصطفیٰ نواز، نعمان وزیر، بہرامندتنگی، منظوراحمد، شفیق ترین اور محمد علی جاموٹ بھی اس ٹیم میں شامل ہیں.فی الحال ٹیم کے کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا، البتہ توقع کی جارہی ہے کہ قائد ایوان شبلی فراز اس کی قیادت کریں گے.خیال رہے کہ اس وقت پاکستان ٹیم انگلینڈ کے دورے پر ہے، جہاں‌ وہ پانچ ون ڈے کھیلے گی. سیریز کا پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا تھا.انگلینڈ سے میچ کے بعد پاکستان ٹیم ورلڈ‌ کپ کے میگا مقابلے میں اترے گی، دوسری جانب کھیل کے میدان سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سابق کپتان شاہد آفریدی کی کتاب کے اقتسابات پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی سوانح عمری ’گیم چینجر‘ میں لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد اور انضمام الحق سمیت متعدد سینئرز کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، شاہد آفریدی کی کتاب پر جاوید میانداد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ شاہد آفریدی محض اپنی کتاب کی تشہیر کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کی کتاب کی باتیں سن کر ہنسی آتی ہے۔گزشتہ روز قومی ٹیم کے سابق اوپنر عمران فرحت نے شاہد آفریدی کی کتاب کے اقتسابات کو افسوسناک قرار دیا تھا۔اب شعیب اختر نے بھی شاہد آفریدی کی کتاب پر سوشل میڈیا پر  ردعمل کا اظہار کیا ہے۔شعیب اختر کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے سینئرز کے سخت رویے پر جو لکھا، حقیقت اس سے بھی بڑھ کر ہے، آفریدی کو اس بارے میں کچھ مزید کہنا چاہیے تھا۔سابق فاسٹ بولر نے مزید لکھا کہ حقیقت میں شاہد آفریدی کو یہ سب 20 سال پہلے ہی کہنا چاہیے تھا، شاہد آفریدی نے درست وقت پر یہ باتیں کی ہوتیں تو انہیں کتاب لکھنے کی ضرورت ہی نہ پڑتی، اور اب خبر یہ ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان بالا کی کرکٹ ٹیم تشکیل دے دی. سینیٹ‌ کی کرکٹ ٹیم تشکیل دی دے گئی ہے، سینیٹ کی کرکٹ ٹیم جلد قومی اسمبلی کی کرکٹ ٹیم سے میچ کھیلے گی.سینیٹ ٹیم میں قائد ایوان شبلی فراز، مشاہداللہ خان، مشاہد حسین شامل ہیں. مرزا آفریدی، سجاد طوری، دلاور خان، محمدعلی خان سیف، ولید اقبال،شاہزیب درانی،تاج آفریدی ، ہلال الرحمان بھی سینیٹ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔فیصل جاوید، جاوید عباسی، گیان چند، مصطفیٰ نواز، نعمان وزیر، بہرامندتنگی، منظوراحمد، شفیق ترین اور محمد علی جاموٹ بھی اس ٹیم میں شامل ہیں.فی الحال ٹیم کے کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا، البتہ توقع کی جارہی ہے کہ قائد ایوان شبلی فراز اس کی قیادت کریں گے.خیال رہے کہ اس وقت پاکستان ٹیم انگلینڈ کے دورے پر ہے، جہاں‌ وہ پانچ ون ڈے کھیلے گی. سیریز کا پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا تھا.انگلینڈ سے میچ کے بعد پاکستان ٹیم ورلڈ‌ کپ کے میگا مقابلے میں اترے گی، اس تیم کے میچ کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website