صادق آباد میں جرگے نے چچا کی پسند کی شادی کی سزا 8برس کی بھتیجی کو دیدی ،جسے 28سال کے شخص کے ساتھ ونی کرنے کا فیصلہ سنادیا ۔بچی کے چچا اقبال نے چند روز قبل دوسرے خاندان کی عورت سے پسند کی شادی کی تھی، اس معاملے پر جرگہ بلایا گیاجس نے معصول بچی کو ونی کرنے کا فیصلہ سنایا۔8برس کی معصوم بچی نے کم عمری میں جبری رشتہ کئےجانے کے فیصلے کے خلاف رو رو کر برا حال کرلیا جبکہ ماں باپ نے اس ظلم سے نجات کے لئے اعلیٰ حکام سے فریاد کی ہے ۔بچی کے والدین پر دوسرے فریق کی جانب سے رخصتی کے لئے دبائو ڈالا جارہا ہے ،بچی کا کہنا ہے کہ وہ پڑھنا چاہتی ہے۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 72
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276