گیس چاہئے چاہے جان چلی جائے، صادق آباد میں گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ سے پریشان شہریوں کو انوکھا مگر انتہائی خطرناک طریقہ سوجھا، گاڑیوں کی ٹیوبز اور پولی تھین بیگز میں گیس سٹور کرنے لگے۔
صادق آباد: جنوبی پنجاب کے علاقے صادق آباد میں ایک نہایت خطرناک کاروبار چل نکلا ہے۔ گیس کے لئے لوگوں نے اپنی جان داؤ پر لگا ڈالی۔ سرد موسم میں گیس سب کی ضرورت ہے مگر گیس ہے کہ گھنٹوں غائب رہتی ہے۔ ایسے میں شہریوں نے گیس سٹور کرنے کے لئے انوکھا طریقہ اپنایا۔سلنڈر نہیں ملا تو گاڑی یا موٹر سائیکل کی ٹیوب میں گیس بھر لی جسے ٹیوب بھی نہ ملی، اُس نے پولی تھین بیگ میں ہی جمع کر لی۔ گیس کی اس طرح سٹوریج انتہائی خطرناک ہے۔ دھماکہ ہو سکتا ہے۔ گھر میں آگ لگ سکتی ہے۔ شہریوں کو سب پتہ ہے لیکن کہتے ہیں کہ مجبور ہیں، ایسے نہ کریں تو کیا کریں۔