کابل(ویب ڈیسک ) دنیا کے بہترین فٹبالر لوئنل میسی کا ننھا فین، مرتضی حمادی طالبان کی زد میں آ گیا۔ معصوم کھلاڑی کے سر عام فٹبال کھیلنے پر پابندی لگا دی گئی۔ایک انٹرویو میں افغانستان کے ننھے فٹبالر مرتضی حمادی نے حکام سے تحفظ کا مطالبہ کر دیا۔ مرتضی کے مطابق انکے عزیز و اقارب کے گھروں میں طالبان حملے کر رہے ہیں یہی نہیں انکے کاروبار کو بھی تباہ کرنے کی کوششیں کرتے ہیں۔7 سالہ مداح مرتضیٰ اپنا پسندیدہ کھیل، فٹبال کھلے عام نہیں کھیل سکتے کیونکہ طالبان کی جانب سے گراؤنڈز پر کسی بھی کھیل کی اجازت نہیں ہے۔پلاسٹک بیگ والی ارجنٹائنی شرٹ میں ملبوس حمادی کی تصویر میسی تک پہنچی، جس کے بعد ارجنٹائنی پلیئر نے ان سےخصوصی ملاقات کی تھی۔واضح رہے کہ لوئنل میسی بار سلونا اور ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر ہیں انہوں نے حال ہی میں دنیا کے بہترین فٹ بالر بننے کا ایک اور ریکارڈ قائم کر لیا ہے میسی یورپین گولڈن شو کا ایوارڈ 5 ویں بار جیتنے میں کامیاب ہو گئے ہیں واضح رہے کہ سپینش لالیگا کے سیزن میں سب سے زیادہ 34 گول سکور کرنے پر میسی کو یورپ کا بہترین فٹ بالر قرار دیا گیا۔