سرگودہا (ویب ڈیسک) سرگودھا کے قریب ٹریفک کے حادثے میں ایس ایس پی ڈرائیور سمیت جاں بحق ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کامران یوسف ملک اپنی سرکاری گاڑی پر لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ موٹر وے تھانہ لکسیاں کی حدود میں سیمنٹ سے لوڈ ٹریلر ان کی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے باعث ایس ایس پی ڈرائیور سمیت جاں بحق ہو گئے جبکہ ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے جبکہ دونوں لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹ مومن پہنچا دی گئیں۔