دمشق ; شامی صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسماء الاسد کو بریسٹ کینسر ہو گیا ہے اور انہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کینسر ابھی ابتدائی مرحلہ میں ہے۔ ایوان صدر کی طرف سے سوشل میڈیا پر بشار الاسد کو ہسپتال میں خاتون اول اسماء الاسد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔