اڈیالہ جیل میں جب مریم نواز کو اپنی والدہ کی وفات کی اطلاع ملی تو انکا کیا حال ہوا؟ افسوسناک اطلاعات ۔۔۔لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی ہیں اور اس بابت ان کے بیٹوں نے تصدیق کرتے ہوئے میت پاکستان
لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر سابق وزیراعظم نواز شریف کو دی گئی یا نہیں؟ اس حوالے سے ایسا انکشاف سامنے آ گیا ہے کہ جان کر ہی آپ کیلئے آنسو روکنا مشکل ہو جائے گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان کا اڈیالہ جیل میں نواز شریف کیساتھ رابطہ ہوا ہے اور انہیں خبر دیدی گئی ہے تاہم اس پر انہوں نے کیا ردعمل دیا اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا جا رہا البتہ یہ ضرور بتایا جا رہا ہے کہ جیل حکام نے خبر ملنے کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک ہی کمرے میں اکٹھا کر دیا۔ جبکہ جب مریم نواز کو انکی والدہ کی خبر دی گئی تو وہ دھاڑیں مار مار کر رونے لگ گئیں جبکہ جیل میں موجود دیگر خواتین قیدیوں اور سیکورٹی حکام نے انکو سہارا دیا۔ دوسری جانب بق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثو م نواز کی میت جمعے کو پاکستان لانے جانے کا امکان ہے،کلثوم نواز کی تدفین جاتی امراء میں ان کے سُسر میاں شریف کے پہلو میں کی جائے گی، تدفین کا فیصلہ کلثوم نواز کے شوہر میاں نوازشریف کی رہائی اور ان سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثو م نواز کی میت جمعے کو پاکستان لانے کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے
کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کی میت وطن واپس لانے کیلئے آج رات برطانیہ روانہ ہوں گے۔ شہبازشریف کا کہنا ہے کہنوازشریف نے ہر مشکل اور ہرمعاملے میں بیگم کلثوم نواز سے مشاورت کی ۔تاہم شہبازشریف آج جو بھی پہلی فلائٹ لندن روانہ ہوگی اس کے ذریعے لندن چلے جائیں گے۔واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئی ہیں، صدر ن لیگ شہباز شریف نے تصدیق کردی ہے، اس سے قبل کلثوم نواز کوسنگین بیماری کی حالت میں ہارلے اسٹریٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئی ہیں، اس سے قبل کلثوم نواز کوسنگین بیماری کی حالت میں ہارلے اسٹریٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ حسن نواز نے بتایا تھا کہ کلثوم نواز کی پھیپھڑوں کی بیماری سنگین ہوگئی، جس کے باعث انہیں ہارلے اسٹریٹ کلینک منتقل کیا گیا، کلثوم نوازکی کل رات سے طبیعت مزید خراب تھی۔ بتایا گیا ہے۔ کلثوم نوازکوپھیپھڑوں کی بیماری کے باعث آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا، ڈاکٹروں نےان کو وینٹیلیٹر پرڈالنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم خاندان ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کلثوم نواز اسپتال میں انتقال کرگئیں۔