اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک ایوان کی کارروائی نہ چلنے دینے کا اعلان کردیا،، مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے کہا ہے کہ سعد رفیق کی گرفتاری پر شدید احتجاج کریں گے،، نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پارلیمنٹ کے اجلاس اور سیاسی صورتحال پر غوروخوص کیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی پارلیمانی پارٹی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے تحت بدترین انتقامی کاروائیاں قانون، انصاف اور شفافیت کی دھجیاں اڑارہی ہیں، انتقام سے ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا، پوری قوت، صبر اور سچائی سے مقابلہ کریں گے۔اجلاس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی گرفتاری، حمزہ شہباز کو بلاجواز بیرونی سفر سے روکنا اور مریم اورنگزیب کیخلا ف انکوائری اس عمل کی قابل مذمت اور قابل افسوس مثالیں ہیں۔پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرجاری نہ ہوئے تو ایوان کی کاروائی نہیں چلنے دیں گے۔ اجلاس میں کہاگیا کہ حکومت معیشت سمیت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے، اب تک کوئی پالیسی نہیں دی جاسکی، ہم ایسا نہین چلنے دیں گے ،، حکومت اپنی انتقامی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے ،، اور سعد رفیق کی رہائی تک ایوان نہیں چلنے دیں گے،،