شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ خالد روڈ پر گھر میں آئے ہوئے دو دوستوں نے یوسف سعید کے گھر سے مبلغ 60 ہزار روپے چوری کرلئے، بتایا گیا ہے کہ محمد یوسف سعید گھر میں اکیلا موجود تھاکہ اس کا دوست شیخ منور حسین چند روز قبل اپنے ایک نامعلوم دوست کے ہمراہ ملنے کیلئے آیا اور گھر کے دراز میں پڑی رقم مبلغ 60ہزار روپے موقع پا کر چوری کرلی اور جب متاثرہ شخص نے رقم کے بارے میں ملزمان سے پوچھا تو پہلے وہ صاف انکاری ہوگئے اور بعدازاں چوری کی رقم کے اس مسئلہ کو پنچائتی طور پر حل کروانے کا کہاگیا تو ملزم شیخ منور حسین طیش میں آگیا اور محمد یوسف کو قتل کی دھمکیاں دینے لگا ، پولیس نے واقعہ کی بابت ابھی تک مقدمہ درج نہیں جس پر متاثرہ شخص نے ایڈیشنل سیشن جج محمد نعیم سلیم کی عدالت میں رٹ دائر کردی ہے جس پر فاضل عدالت نے 3جون کو مقامی پولیس سے کمنٹس طلب کرلئے ہیں۔