گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی سے حلف لیا ۔
حلف برداری کی تقریب کا انعقاد گورنر ہاؤس میں ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء ، اسپیکرآغاز سراج درانی، ڈی جی نیب کرنل سراج نعیم، صوبائی محتسب اسد اشرف ملک سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی 2008 ءمیں صدر کے امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لیا تھا۔وہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔
ادھر14سال گورنررہنے والے ڈاکٹر عشرت العباد خان کراچی سے دبئی چلے گئے۔ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہا تھا کہ عوام نے بہت پیار دیا۔ دعا ہے شہر میں امن اور لوگ خوشحال رہیں،کسی کی دل آزاری ہوئی تو وہ معافی چاہتے ہیں۔