کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ سعدیہ امتیاز کا کہنا ہے کہ ملک کی خدمت پر ہم سب پر فرض ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کا سیاسی ویژن متاثر کرنے والا ہے اس لیے میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہی ہوں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زندگی پربننے والی فلم میں جمائما خان کا کردار ادا کرنے والی پاکستان اداکارہ سعدیہ امتیاز نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ملاقات، ملاقات میں سعدیہ امتیاز نے باضابطہ طور پر پاکستان پیپلز پپارٹی میں شمولیت کاا اعلان کیا ، اس موقع پر سعدیہ امتیاز کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہوں اور پی پی پی قیادت کے ساتھ مل کر ملک کی تعمیر ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں، پاکستان پیپلز پارٹی کا سیاسی ویژن متاثر کرنے والا ہے اس لیے میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہی ہوں۔ اس موقع پر چیئرین پیپلز پارٹی بلول بھٹو زرداری کی جانب سے سعدیہ امتیاز کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا اور انہیں پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہا گیا ۔خیال رہے کہ عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم کپتان میں سعدیہ امتیاز نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کا کردار ادا کیا ہے جبکہ عمران خان کا کردار عبدالمنان کر رہے ہیں، اس فلم کی تیاری کئی سالوں سے جاری تھی تاہہم جولائی میں اس فلم کی پرڈکشن کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔