وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کالعدم تنظمیوں کیساتھ گھٹ جوڑ جنرل راحیل کے جاتے ہی کروٹ لینا شروع ہوگیا ہے، نیشنل ایکشن پلان ختم ہونے سے پھر کوئی نیا سانحہ ہوسکتا ہے، صفدر ہاشمی
پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما جناب صفدر ہاشمی نے یس اردو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار اور وزیر اعظم،کے مشیروں نے طالبان اور کالعدم تنظیموں کیساتھ جو روابط اور مذاکرات کے سلسلہ شروع کیے تھے اس کے نتیجے میں سانحہ بنوں، آر اے بازار، اے پی ایس وغیرہ تسلسل سے پیش آتے رہے تھے جبکہ کالعدم تنظیموں نے وزرا اور حکومت کی کسی سنجیدہ کوشش کو بھی اہمیت تک نہ دی تھی۔
جنرل راحیل شریف کے آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان بارے اقدامات کو حکومت سبوتاژ کرنے پر تلی ہوئی ہے خدا خدا کر کے ملک میں امن و امان قائم ہوا جبکہ حکومت پھر کالعدم تنظیموں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہوئے پاکستانی عوام کی زندگیوں کو دائو پر لگا رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو کسی بھی برے سانحے سے محفوظ رکھے۔ حکمرانوں نے تو کسر نہیں چھوڑی