سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
Safe decision on requests of putting the name of Sharif family in ECL
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور اہلخانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزاروں سے سوال کیا کہ عدالت کس قانون کے تحت نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے، یہ تو حکومت کی صوابدید ہے اور کیا آپ نے حکومتی ادارے سے رجوع کیا۔ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔