کوئٹہ : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر فوجی افسروں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش سیکیورٹی خدشات مشکل اور کثیر الجہد ہیں۔
روایتی طریقہ کار اور جواب اب قابل عمل نہیں رہا۔ جنگیں صرف فوجیں نہیں لڑا کرتیں بلکہ جنگوں میں پوری قوم کی کوششیں شامل ہوتی ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف ہماری جنگ صرف آج کیلئے نہیں بلکہ آنیوالی نسلوں کیلئے بھی ہے کیونکہ صرف محفوظ پاکستان ہی خوشحال پاکستان ہو سکتا ہے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب میں شاندار کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ ان کامیابیوں کی وجہ سے شہروں میں دہشگردوں کیخلاف فیصلہ کن جنگ کا ماحول پیدا ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب نے سیاسی قیادت کو ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا موقع فراہم کیا۔ آپریشن ضرب کے بعد دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سیاسی ماحول بن رہا ہے۔ ،