counter easy hit

مسجد نبویؐ میں احتیاطی تدابیر کا حتمی جائزہ لیا گیا، سعودی وزارت صحت

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) سعودی حکومت کی طرف سے کرونا وبا کے تناظر میں حج بیت اللہ کی محدودپیمانے پراجازت کے بعدمسجد نبوی اوربیت اللہ شریف میں وبا سھ تحفظ کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے حفاظتی و صحت کی تدابیر کے معائنے کے لیے مسجد نبوی کا دورہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر توفیق الربیعہ مسجد کے ہر حصے میں گئے۔ انہوں نے انتظامیہ سے سماجی فاصلہ قائم کرنے اور حفاظتی صحت ضوابط لاگو کرنے کے سلسلے میں انتظامات کے بارے میں معلوم کیا۔ ادارہ امور حرمین کی جانب سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔سعودی وزارت صحت کی جانب سے مساجد میں باجماعت نماز کی ادائیگی کے لیے قواعد اور شرائط جاری کیے گئے ہیں جن کے تحت ہر نمازی اپنی جائے نماز ساتھ لانے کا پابند ہے جبکہ مسجد آنے والوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ ماسک استعمال کریں۔واضح رہے کہ مسجد نبوی کی انتظامیہ اڑدھام روکنے کے لیے متعدد پابندیاں لگائے ہوئے ہے جبکہ زائرین کو کورونا وائرس سے بچانے اور وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے آب زمزم کی فراہمی کا نظام بھی تبدیل کیا گیا ہے۔پہلے مسجد نبوی کے ایک، ایک حصے میں آب زمزم کے کولر رکھے جاتے تھے- ان دنوں یہ کولر اٹھا لیے گئے ہیں اور نمازیوں کو آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کی جا رہی ہیں۔مسجد نبوی میں داخلے سے قبل ہر زائر کا درجہ حرارت معلوم کیا جا رہا ہے۔ ایسے کسی بھی زائر کو جو حفاظتی ماسک نہ پہنے ہوئے ہو اندر جانے سے روک دیا جاتا ہے۔ وائرس لگنے سے بچانے کے لیے وضو خانے اور طہارت خانے بند رکھے گئے ہیں۔مسجد میں نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے نہ صرف یہ کہ علامتیں لگائی گئی ہیں بلکہ نگراں ٹیم نمازیوں سے فاصلے کی پابندی بھی کرا رہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website