سندھ : سانحہ صفورا پر ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہا ہے جب کہ سندھ بھر میں نظام زندگی معطل ہے۔
گزشتہ روز کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں مسافر میں 44 افراد کے جاں بحق ہونے پر ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہا ہے جس کے تحت اہم سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا تاہم سندھ بھر میں نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے۔
کراچی میں شہر کے بیشتر پیٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشنز بند ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ انتہائی کم ہے۔
شہر کے تمام کاروباری مراکز، دوکانیں، دفاتر، اور نجی تعلیم ادارے بند ہیں۔ جامعہ کراچی اور وفاقی اردو یونیورسٹی سمیت تمام سرکاری اور نجی جامعات میں آج ہونے والے پرچے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
کراچی کی طرح سندھ کے دیگر شہروں حیدر آباد، میرپور خاص، سکھر، نواب شاہ، بدین، سانگھڑ، دوڑ، دادو ، نوشہرو فیروز، میہڑ، جیکب آباد اور روہڑی میں بھی سوگ کا سماں ہے۔