ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے سابق چیئر مین سردار شام سنگھ کی یاد میں کل بروز جمعہ صبح 10 بجے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں تقریب منعقد ہو گی جس میں متروکہ وقف املا ک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق ،دہلی گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے سابق پر دھان سردار پرم جیت سنگھ سرنا،بھارتی شرومنی کمیٹی کے عہدیدران ،چیئر مین پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی سردار تارا سنگھ ،جنرل سیکرٹری سردار گوپال سنگھ چاولہ ،ایگزیکٹو ممبر سردار منموہن سنگھ خالصہ، سیکرٹری شرائن خالد علی ،ڈپٹی سیکرٹری شرائن محمد عمران گوندل سمیت سکھ کمیونٹی کے نمائندہ افراد شریک ہوں گے ،گوردوارہ جنم استھان کے مینجر سید عتیق گیلانی نے صحافیوں کو بتایا کہ عظیم شخصیت سردار شام سنگھ کی ملکی اور سکھ کمیونٹی کے لئے گراں قدر خدمات کو شایان و شان طریقے سے خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اس تقریب کا اہتمام کیا گیاہے ،سردار شام سنگھ ایک سچے اور کھرے پاکستانی سکھ تھے جن کو خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا