چینلز کی بندش جیسے غیر آئینی اقدامات کی مرتکب حکومت قوانین کے نفاز کی اہل نہیں رہتی، صاحبزادہ عتیق
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پریس کلب فرانس کے بانی اورسابق صدر صاحبزادہ عتیق الرحمن نے نیوز چینلز کی بندش کے حکومتی فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی صحافت پرقدغن لگانے جیسے غیر آئینی اقدامات کی مرتکب حکومت اپنی اخلاقی حیثیت کھو دیتی ہے اور ایسے اقدامات ملک میں انتشار اور تحریکوں کو ہوا دیتے ہیں جس سے ملک کا استحکام دائو پر لگنے کا خطرہ پیدا ہوتا ہے ۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ غیر آئینی اقدامات کی مرتکب حکومت ملک میں قوانین کے نفاذ اور ان کے احترام کی اہل نہیں رہتی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہر معاملے کو دھونس دھمکی اور طاقت کے بل بوتے پہ دبانا چاہے گی تو اس سی ایجی ٹیشن پیدا ہوگی جو کہ حکومت کے وجود کیلئے شدید نقصان کا باعث بن سکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کوئی وجہ بتائے بغیر تین ٹی وی چینلنز کی بندش افسوسناگ ہے۔ خود حکومت غیر قانونی اقدامات کی مرتکب ہو تو قانون نافذ کرنے کے قابل نہیں رہتی۔