مرزا خالد بشیر کے چچا عبدالحق وارثی کی وفات پر ان کے دوست احباب اور پیرس کی معروف شخصیات کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری، پاکستان پریس کلب فرانس کی طرف سے اظہار تعزیت کیا گیا
پیرس (نمائندہ خصوصی) مرزا خالد بشیر کے چچا عبدالحق وارثی مرحوم جو کہ پاکستان میں رضائے الہی سے وفات پا چکے ہیں ان کی وفات پر پیرس کی سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ صحافی برادری کی طرف سے اظہار افسوس کے لیے مرزا خالد بشیر کے گھر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
آج مرزا خالد بشیر سے بانی و روح رواں پاکستان پریس کلب فرانس صاحبزادہ عتیق الرحمن، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن خان یوسف، تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنمائوں چوہدری افضال ڈھل، آصف چوہدری اور دیگر اہم شخصیات نے ان کی رہائشگاہ پر اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی اور مرزا خالد بشیر اور ان کے اہلخانہ کیلئے صبرو استقامات کی دعا کے ساتھ ان کی دلجوئی کی ۔
مرزا خالد بشیر سینئر صحافی و نمائندہ اے آروائی نیوز فرانس نے دوستوں اور معزز شخصیات کا شکریہ ادا کیا