نیویارک (الیاس زکی) پاکستان کے ممتاز مذہبی وروحانی رہنماء صاحبزادہ پیر مفتی محمد عثمان افضل قادری زیب سجادہ نیک آباد (مراڑیاں شریف) گجرات پاکستان ماہ ربیع الاول کے سلسلہ میں دو ہفتہ کے تبلیغی وروحانی دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں۔
نیویارک کے جے ایف کینڈی ایئرپورٹ پہنچنے پر عقیدتمندوں نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران وہ مختلف مقامات پر خطابات کرینگے اور روحانی محافل و مجالس ذکر وفکر میں شمولیت کے علاوہ مختلف تقاریب میں لیکچرز دینگے اور مسلمانوں کی حوائج دنیا وآخرت کیلئے اجتماعی دعائیں کرائیں گے۔ رابطہ نمبر یہ ہے (+1646-2299-598)۔