ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)جوڑ میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے آئے ہوئے بھارتی سکھ یاتریوں کی گوردوارہ جنم استھان میں مذہبی رسوما ت کی ادائیگی ،سکھ یاتریوں کا قیام و طعام ،ٹرانسپورٹ اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کوخراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق سکھ مذہب کے پانچویں گورو،گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن جوڑ میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان آئے ہوئے 150 سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں نے اپنے روحانی پیشوا بابا گورونانک کے جائے پیدائش گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں متھا ٹیکی ،شبد کیرتن ،اکھنڈ پاٹ اور ارداس سمیت اپنی دیگر مذہبی رسومات ادا کیں ،بھارتی سکھ یاتریوں نے ننکانہ صاحب شہر میں واقع اپنے ساتوں گوردواروں کی یاترا بھی کی اور وہاں اپنی مذہبی رسوما ت ادا کیں ،حکومت پاکستان کی ہدائیت پر متروکہ وقف املا ک بورڈ نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سکھ یاتریوں کی رہائش ،لنگر ،ٹرانسپورٹ اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کر رکھے ہیں جن پر سکھ یاتریوں نے چیئر مین متروکہ وقف املا ک بورڈ صدیق الفاروق ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائن محمد عمران گوندل اور منیجر گوردوارہ جنم استھان سید عتیق گیلانی کا شکریہ اداکرتے ہوئے بابا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ،بھارتی سکھ یاتری آج اپنے مقدس مذہبی مقام گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کی یاترا کریں گے اور وہاں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد شام واپس گوردوارہ جنم استھان آجائیں گے جہاں سے وہ وہ کل خصوصی ٹرین کے زریعے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کے لئے روانہ ہو جائیں گے ۔