پیرس(عمیر بیگ)ملک میں پھیلی ہوئی معاشی سیاسی انتخابی اور اخلاقی کرپشن کا ناسور قومی سلامتی کیلئے خطر ناک شکل اختیار کرچکا ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما سید ظریف شاہ نے ایک خصوصی ملاقات میں یس اُردو نسے کیا ، انہوں نے کہا کہ بے انتہا مہنگائی بے روز گاری اور بدامنی کی جڑ موجودہ کرپٹ سسٹم ہے جس کی وجہ سے بے انتہا معدنیات بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال جفا کش محنتی افرادی قوت کے باوجود غریب غریب ترادا امیر امیر تر ہورہا ہے موجودہ حکومت عام شہری کو عزت کی روٹی تعلیم علاج اور رہائش دینے کی ضمانت دی مگر کرپٹ حکومتوں نے ان بنیادی حقوق سے شہروں کو محروم رکھا ہو ا ہے