پیرس(عمیر بیگ)سانحہ لاہور بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری کاردعمل ہوسکتا ہے ،ملک میں امن وامان اورسلامتی کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہوچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما سید ظریف شاہ نے یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہسانحہ لاہور بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری کاردعمل بھی ہوسکتا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کواپنی تفتیش کادائرہ کاراس حوالے سے بھی آگے بڑھانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کودہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑدیاگیا ہے۔