پیرس(عمیر بیگ)کرپشن مافیا کی سرپرستی کرنے والے مسلم لیگی حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، اداروں کی تطہیر اور سیاست سے کرپشن کے خاتمہ کے بغیر ملک و قوم کی تقدیر بدلنا ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پی ٹی آئی فرانس سید ظریف شاہ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے خاتمہ کیلئے چلائی جانیوالی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ وہ کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔