پیرس (عمیر بیگ)کرپشن کے خلاف آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے واضح اقدام کے بعد مایوس قوم کے چہرے کھل اٹھے، ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما سید ظریف شاہ نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے کرپٹ فوجی افسروں کو برطرف کر کے شاندار روایت قائم کی جس کے بعد اب یقین ہو چلا ہے کہ قوم کی تقدیر بدلنے والی ہے